چین نے نئے قرضے کے حصول کیلئے پاکستان پر سخت شرائط عائد کر دیں

image

8 فیصد تک ہائی شرح سود پر قرض کیلئے شرط، بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض ملنا تھا، حکومت پاکستان تقریباً گزشتہ 10ماہ سے چائنیز بینکوں سے قرضے کے حصول کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) وزارتِ خزانہ کو بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے نئے قرض کیلئے معاہدہ کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شرائط میں نرمی کیلئے چائنیز کمرشل بینکوں کو درخواست کرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ چین کی جانب سے نئے قرض کے معاہدے کیلئے پاکستان پر سخت شرائط عائد کرتے ہوئے 8 فیصد تک ہائی شرح سود پر قرض کیلئے شرط عائد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر کیلئے چین نے سخت شرائط عائد کی ہیں۔ بینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر کا قرض ملنا تھا۔ اسی  انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے بھی 30 کروڑ ڈالر قرض ملنے کی توقع تھی۔ 

چائنیز بینکوں کی جانب سے نئے قرض کیلئے چائنیز آئی پی پیز کی ادائیگیوں کے شیڈول کی شرط عائد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان تقریباً گزشتہ 10ماہ سے چائنیز بینکوں سےقرضے کےحصول کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔ معاہدہ طے پائے جانے پر انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کی پاکستان برانچ سے 30 کروڑ ڈالر رقم ٹرانسفر کی جانا تھی۔