پاک بھارت ٹی20 میچ ٹکٹس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

image

ورلڈ ٹی20 کی تیاریاں جاری، پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس نایاب، فی ٹکٹ کی قیمت 6 لاکھ 96 ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ گئی۔

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) امریکہ میں رواں برس جون میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے میگا ایونٹ کے قریب آتے ہی ٹکٹوں کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔ 2 جون سے شروع ہونے والے اِس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں حیران کن اضافے کے بعد 2500 ڈالر (6 لاکھ 96 ہزار) تک پہنچ گئی ہیں جس کی قیمت پہلے 1300 ڈالر (3 لاکھ 60 ہزار) تھی۔ امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد اس میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 2 جون کو ریاست ٹیکساس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔ متعدد ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی۔ 5، 5 کے 4 گروپس میں ان ٹیموں کو تقسیم کر دیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنا سکتی ہیں۔