ایپل نے آئی فون کی نئی سیریز متعارف کروا دی

image

ایونٹ کو صارفین نے ایپل کے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر دیکھا، کرونا وباء کے بعد پہلی مرتبہ تقریب کا ان ڈور انعقاد کیا گیا، آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالر اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر مقرر کی گئی۔

کیلیفورنیا: تفصیلات کے مطابق ایپل نے نئے آئی فونز کے فیچرز متعارف کروا دئیے ہیں۔ ایپل کا فار آؤٹ لانچ بدھ کی رات کو پرٹینو میں ایپل کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک کی موجودگی میں اسٹیج پر پریزنٹیشن دکھائی گئی۔ اس ایونٹ کو صارفین نے ایپل کے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر بھی دیکھا۔

کرونا وباء کے بعد ایپل کی جانب سے پہلی مرتبہ کسی تقریب کا ان ڈور انعقاد کیا گیا ہے۔ کمپنی نے آئی فون 14 دو سائز میں یعنی آئی فون 14 اور اور آئی فون 14 پلس متعارف کرائے ہیں۔ نئے فون میں ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنیکٹیوٹی اور کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی پیش کی گئی ہے۔

ایپل نے تقریب کے دوران دی واچ الٹرا کی بھی رونمائی کی لیکن لوگوں کی توجہ کا مرکز نیکسٹ جنریشن کے آئی فون، گھڑی اور ایئر پاڈ ہی رہے۔ اگر قیمتوں کی بات کی جائے تو آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالر اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر ہوگی۔ آئی فون پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالر ہوگی۔