جیمز ویب نے ستارے بنانے والی سب سے بڑی کہکشاں دریافت کر لی

image

جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی تازہ ترین تصاویر جاری، ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں 30 ڈوراڈس خلائی نرسری کو دریافت کر لیا گیا۔ ہماری کہکشاں سے نودریافت شدہ کہکشاں کا فاصلہ ایک لاکھ 61 ہزار نوری سال کے برابر ہے۔

واشنگٹن: خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے جیمز ویب ٹیلی سکوپ سے حاصل کردہ تازہ ترین تصاویر جاری کر دی ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اب تک کی سب سے بڑی اور روشن کہکشاں کو دریافت کر لیا گیا ہے۔ ٹیرنٹیولا نامی نیبولا ستاروں کی سب سے بڑی نرسری بھی اس کہکشاں کا حصہ ہے۔ ماہرین اس کہکشاں سے متعلق مزید تحقیق کر رہے ہیں۔ 

ناسا ماہرین ٹرینٹیولا نیبولا کے بارے میں تجسس کا شکار ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ خلائی تاریخ میں ستارہ بننے کا عمل جب عروج پر ہوگا تو وہ منظر دیکھنے کے لائق ہوگا۔ کیمیائی مرکبات جو ستارہ نرسریوں میں موجود ہیں اس قدر روشن ہوتے ہیں کہ انھیں ماہرین کائناتی صبح قرار دیتے ہیں۔

ناسا ماہرین کے مطابق 30 ڈوراڈس اب تک دریافت ہونے والے گرم ترین ستاروں کا گھر ہے۔ ٹیرنٹیولا نیبولا میں موجود لاکھوں ستارے ایسے ہیں جنہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ماہرین جیمز ویب کے ذریعے کائنات کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔