ٹویٹر کے بڑے شیئر ہولڈرز نے سوشل میڈیا کمپنی ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی

image

 ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے اہم اجلاس میں سوشل میڈیا کمپنی 44 ارب ڈالرز میں ایلون مسک کو فروخت کرنے کے حق میں ووٹ دیدیا۔ 

 نیویارک: ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز نے ٹیسلا کے شریک بانی ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے’بائی آؤٹ‘ معاہدے کو منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے شیئر ہولڈروں نے جنوبی افریقی کینیڈین امریکی تجربہ کار تاجر، سرمایہ کار اور انجینئر ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے ’بائی آؤٹ‘ معاہدے کی منظوری دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹویٹر اور مسک کے درمیان معاہدے پر قانونی تنازعہ کے معاملے پر ٹیسلا کے سی ای او نے الزام لگایا تھا کہ ٹویٹر نے انہیں اپنے کاروبار کے بارے میں گمراہ کن معلومات فراہم کیں جب انہوں نے 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ٹیسلا کے باس نے یہ دعویٰ دیر رات گئے ٹویٹر کی جانب سے ڈیل کو منسوخ کرنے کے بجائے مکمل کرنے پر دائر کیے گئے مقدمے کے جواب میں دائر کیا تھا۔

دوسری جانب شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کی بولی کی حمایت کی، یہاں تک کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہے۔ اس سے قبل ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔