صارفین کی ذاتی سرگرمیوں کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ

image

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے پریشانی ختم، نئے فیچرز کی بدولت آن لائن اسٹیٹس کو چھپانا ممکن ہو گیا، واٹس ایپ پر شیئر کی گئی تصویر یا ویڈیو کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ویو ونس کا آپشن پہلے سے موجود ہے۔

کیلیفورنیا: تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی ذاتی سرگرمیوں کو مزید تحفظ فراہم کرنے کیلئے نئے فیچرز متعارف کرا دئیے ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کو اپنی آن لائن سرگرمیوں کی پرائیویسی کے حوالے سے کافی پریشانی کا سامنا تھا۔ تاہم اب واٹس ایپ نے صارفین کوتحفظ دینے کیلئے 3 نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ ماہ میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں چند خصوصیات کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب واٹس ایپ میں تین نئے پرائویسی فیچرز اپڈیٹ کر دیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کے نئے پرائیویسی فیچرز واٹس ایپ صارفین کو بغیر بتائے گروپ چیٹس سے باہر نکلنے کی اجازت دیں گے۔ نئے فیچرز کی بدولت آن لائن اسٹیٹس کو چھپانا اب ممکن ہو گیا ہے۔

سیکیورٹی کی ان نئی فیچرز کی تشہیر کرنے کیلئے چیٹ ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ پر لکھا کہ ہم لوگوں کو واٹس ایپ کے نئے فیچرز کی معلومات دینے کیلئے ایک مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ مزید لکھا گیا کہ واٹس ایپ پر آپ کی نجی بات چیت کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمارا مستقل عزم ہے۔ یاد رہے 

کہ واٹس ایپ پر شیئر کی گئی تصویر یا ویڈیو کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ویو ونس کا فیچر پہلے سے موجود ہے۔