دودھ کا باقاعدہ استعمال ذیابطیس کے خطرات کو کم کرنے میں معاون

image

اطالوی ماہرین صحت کی تحقیق، گوشت کا زیادہ استعمال ذیابطیس ٹائپ 2 کی بڑی وجہ قرار، پودوں پر اگنے والی غذائیں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے مفید ہوتی ہیں۔

نیپلز: یونیورسٹی آف نیپلز فیڈریکو دوم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ اور دودھ سے بنائی جانیوالی مصنوعات ذیابطیس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ یہ تحقیق ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب ڈیری مصنوعات کے رجحان میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس وقت بعض ماہرین صحت چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کا بھی کہہ رہے ہیں۔ 

ذیابطیس ٹائپ 2 زیادہ تر شوگر کنٹرول کرنے والے خلیوں کی وجہ سے واقع ہوتی ہے۔ انسولین وہ ہارمونز ہوتے ہیں، جو بلڈ شوگر کو مستحکم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ محققین نے زیادہ گوشت کھانے والوں کو مچھلی کا گوشت اور انڈے بطور متبادل غذا کے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذیابطیس ٹائپ ٹو کو ڈاکٹرز خاموش قاتل قرار دیتے ہیں۔ اس  مرض میں ہاتھ پیر کاٹنے تک نوبت بھی پہنچ سکتی ہے۔ ہر سال 45 لاکھ برطانوی اور 3 کروڑ امریکی اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔