بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر روبیل حسین کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

روبیل حسین نے کہا کہ بنگلایش کے لیے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جو کہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔ 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر روبیل حسین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے روبیل حسین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو موقع دینے کے لئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور نوجوانوں کو جب موقع ملے گا تو فاسٹ بولرز کی پائپ لائن مزید مضبوط ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ابھی میں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں ملک کے لئے کچھ کرسکتا ہوں، اس لئے وائٹ بال کرکٹ کے لیے ڈھاکا پریمئیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلتا رہوں گا۔

روبیل حسین نے کہا کہ بنگلایش کے لیے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جو کہ ایک بڑا کارنامہ ہے اور اس طرز کی کرکٹ میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔