ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جلد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی پیکج کا اعلان متوقع

image

فنڈز سے کاشتکاروں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے اور سیلاب سے تباہ سڑکوں، پلوں، تباہ حال گھروں، سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد ملے گی۔

ٹوکیو: ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑے پیکج کی منظوری، اے ڈی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے 30 لاکھ ڈالر کا فنڈ فراہم کیا جائے گا، رقم سے سیلاب میں غریب اور مستحق افراد سمیت بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے۔

فنڈز سے کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ، دوبارہ فصلوں کی کاشت اور انہیں پاؤں پہ کھڑا ہونے کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور سیلاب سے تباہ سڑکوں، پلوں، تباہ حال گھر، سکول، ہسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے پیکچ کا جلد اعلان کرے گا، کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ، انفرااسکٹرکچر کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کیلئے امداد فراہم کی جائے گی۔