پانی کا زیادہ استعمال ڈینگی کے مریض کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، تحقیق

image

 ڈینگی کے مریض صحت کی بہتری کے لئے پانی کا زیادہ استعمال کریں، پپیتے کے پتے نقصان دے ثابت ہو سکتے ہیں۔

کراچی: ڈینگی ایک خطرناک وائرس ہے جو ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اس وقت ملک بھر میں ڈینگی کا مرض شدت اختيار كر گیا ہے۔ سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریض سیکڑوں کی تعداد میں ایڈمٹ ہیں، ڈینگی کے مریضوں کے لئے خوراک ساتھ ساتھ پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے، پپیتے کے پتے ڈینگی مریضوں کے لئے نقصان دے ہیں۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو  نے ڈینگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اکثر ڈینگی کے مریض پپیتے کے پتے استعمال کرتے ہیں جوکہ ڈائریا کر سکتے ہیں۔ جس سے ڈینگی کے مریض کی صحت مزید خراب ہو سکتی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریض پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، جو صحت کے لیے بہتر ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو پلیٹلیٹس صرف بلیڈنگ کی صورت میں لگائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر  کراچی کے تمام سکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کی فیس کو بھی 3 ہزار سے کم کر کے 850 روپے کر دیا گیا ہے، وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ بخار کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں، یاد رہے سندھ میں رواں ماہ کے دوران ڈینگی کے 3 ہزار 20 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔