پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے لئے وزارتِ داخلہ نے صوبوں سے فورس مانگ لی

image

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دی گئی لانگ مارچ کی کال پر بات کی ہے، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، خان صاحب جب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے شخص سے مذاکرات ممکن نہیں، خان صاحب نے ابھی تیاری پکڑنی ہے مگر ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں لیکن جب بھی خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو ریڈ زون کو دوبارہ سیل کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا، ریڈ زون کو  آج کھول رہے ہیں لیکن جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو ریڈ زون کو حفاظت کے مدنظر دوبارہ سیل کریں گے۔ پی ٹی آئی دھرنے کے شرکاء کو کنٹرول کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آنسوگیس کے شیل اور ربڑ بلٹس مظاہرین پر برسانے کے لیے جدیدطریقہ اختیارکیا جائے گا جبکہ ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔