ٹورنا منٹ سے قبل ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا

image

کل سے کراچی میں شروع ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے کیمپ سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں کے واجبات ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کراچی: تفصیلات کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے واجبات پر مشتمل ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی ہے۔ 

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ملک کے ہیرو ہیں اور ہماری عزت ہیں، کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کھلاڑیوں کو ان کی رقم نہ ملے، ماضی میں بھی جیب سے پیسے لگا کر کھلاڑیوں کی رقم ادا کی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حیسن نے موقف اپنایا کہ عہدہ سنبھالا تو اولین ترجیح کھلاڑیوں کو ان کا حق دلانا تھام کھلاڑیوں سے وعدہ کای تھا کہ کیمپ سے پہلے رقم ادا ہوجائے گی۔