آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی کی جانب سے نئے ماڈلز کی خامیاں دور کرنے کیلئے اپڈیٹ جاری

image

کیمرہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کیلئے آئی او ایس 16.0.2 کی تبدیلی، صارفین کی جانب سے کمپنی کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں، صارفین کو اپنا موبائل فون اپڈیٹ کرنے کے بعد فیس بُک، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ استعمال کرنے کے دوران موبائل کیمرے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

کیلیفورنیا: تفصیلات کے مطابق آئی فون کمپنی نے صارفین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے نئی اپڈیٹ ریلیز کر دی ہیں۔ کمپنی نے کیمرہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کیلئے صارفین کی خدمت میں آئی او ایس 16.0.2 کی اپڈیٹ پیش کی ہے۔ صارفین کو اپنا موبائل فون اپڈیٹ کرنے کے بعد فیس بُک، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ استعمال کرنے کے دوران  موبائل کیمرے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کمپنی نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروایا تھا۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ماڈلز کے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو موبائل کیمرہ استعمال کرنے کے دوران مکینیکل آوازیں آتی ہیں اور موبائل کی اسکرین بھی رُک جاتی ہے۔

آئی فون کے ماڈل '14 پرو' اور '14 پرو میکس' میں تھرڈ پارٹی ایپ کا کیمرہ استعمال کرنے کے دوران تصویر دھندلی آتی تھی۔ موبائلز کا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا تھا۔ ڈیٹا کو کاپی پیسٹ کرنے کے دوران ہر بار پرمیشن کا بٹن ظاہر ہو جاتا تھا۔ صارفین کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد کمپنی نے اپڈیٹ تو ریلیز کر دی ہے تاہم کمپنی کی جانب سے صارفین کو درپیش مسائل کی وجہ نہیں بتائی گئی۔