وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کو سونپنے کا فیصلہ

image

حکومتی اتحاد کا اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کرنے کے بعد لندن سے واپس وطن روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف وطن واپسی پر دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہوں نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کیلئے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ حکمران جماعت مزید مشکل حکومتی اور سیاسی فیصلے کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کرنے کے بعد لندن سے واپس وطن روانہ ہوں گے۔

حکمران اتحاد کی جانب سے موجودہ بے یقینی کی صورتحال کے خاتمے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر قابو پانے کیلئے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے آصف زرداری، نوازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان آپس میں مسلسل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت لندن کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم وطن واپسی سے قبل میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی پر دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ اس دوران شہباز شریف نے اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔