ڈراؤنے خواب ڈیمینشیا کی علامت قرار

image

ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے سے قبل مناسب علاج کے ذریعے اس سے بچنا ممکن، صحت مند لوگوں میں ڈراؤنے خوابوں کی شرح کم ہوتی ہے۔ ڈیمنشیا عارضہ میں مبتلاء ہونے کے زیادہ امکانات بڑھاپے میں ہوتے ہیں۔

برمنگھم: یونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہرین نے ڈیمنشیا اور اس کے امکانات کے حوالے سے نئی تحقیقی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ڈیمینشیا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس عارضہ سے قبل ڈراؤنے خواب تواتر کے ساتھ آتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر اٹائیکو نے تین مختلف کمیونیٹیز کے رضاکاروں پر تحقیق کرتے ہوئے نتائج مرتب کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیق کے شروع میں کسی بھی شخص کو ڈیمینشیا کا عارضہ لاحق نہیں تھا۔ مسلسل 9 سال تک تحقیقی مطالعہ میں شرکاء سے مختلف قسم کے سوالات پوچھے گئے۔ جبکہ بوڑھے افراد کا مسلسل پانچ سال تک معائنہ کیا گیا۔

محقیقین کا ماننا ہے کہ برے خواب ڈیمینشیا کے پیشگی خطرے کے طور پر لئے جا سکتے ہیں۔ اس عارضے سے قبل از وقت مناسب علاج کے ذریعے بچا جا سکتا ہے۔ تمام ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ برے خواب ڈیمینشیا کی ممکنہ علامت ہو سکتے ہیں۔