ملک بھر کے اندر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ساتھ نایاب قرار

image

 ملک میں ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، بیشتر شہروں میں ادویات کی قلت ہوگئی ۔ 

 لاھور: ملک  کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر سمیت کئی بیماریوں کی دواؤں کی کمی ہوگئی جب کہ کراچی میں بخار ، جسم کے درد ، ڈینگی اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی ادویات نایاب ہوگئی ہیں۔ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ دوا بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے مال نہیں دیا جا رہا ہے،  بخار، جسم درد، سر درد سمیت ڈینگی میں استعمال ہونے والی دوائیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔

 دکانداروں کے مطابق دوا ساز کمپنیاں زیادہ مال سیلاب متاثرین کی جانب منتقل کر رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں ادویات کی کمی ہوگئی۔ اس حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے متعدد گوداموں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں وافر مقدار میں ادویات کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

 دوسری جانب خریداروں کے مطابق کئی دکاندار منافع خوری کر کے ادویات زائد قیمتوں پر بھی فروخت کر رہے ہیں۔