ایسا شہر جہاں سکونت اختیار کرنے پر ملیں گے 30 ہزار ڈالر اور مفت سہولیات بھی

image

اٹلی کے پرانے قصے کو آباد کرنے کے لئے حکومت کا ایک شاندار منصوبہ، بچے کی پیدائش پر بےبی بونس اور ٹیکس میں چھوٹ بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔

روم: اٹلی نے اپنے پرانے اور تاریخی قصبوں کو آباد کرنے کے لیے ایک زبردست اسکیم متعارف کروا دی۔ اس سکیم کے تحت تاریخی قصبوں کے خالی ہونے والے مکانات میں رہائش پذیر ہونے پر شہری کو تیس ہزار ڈالرز ملیں گے۔ حکومتی اداروں کے مطابق اس سکیم کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے پرانے اور تاریخی اضلاع جو شاندار فن تعمیر کے حامل تھے ان کو دوبارہ سے آباد کیا جائے جو کہ لوگوں کی نقل مکانی سے خالی ہو گئے تھے۔

مقامی کونسلر الفریڈو پیلس میں بتایا کہ یہ پرانے اور تاریخی شہر کو دوبارہ سے آباد کرنے کا ایک شاندار منصوبہ ہے اس منصوبے کے تحت فنڈز کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا حصہ مکان کو خریدنے کے متعلق جبکہ دوسرا حصہ ضرورت پڑنے پر مکان کی دوبارہ تعمیر کرنے کے متعلق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے لئے مزید سہولیات بھی پیدا کی جائے گی جس میں بائیک چلانے اور ٹریک کرنے کے لئے راستوں جبکہ سیاحت کے لئے قلعے  بھی بنائے جائیں گے۔

اس شہر کو آباد کرنے کے لئے ایک اور خاص منصوبہ یہ ہے کہ کسی بھی بچے کی پیدائش پر بونس دیا جائے گا جبکہ ٹیکس میں مراعات بھی دی جائیں گی۔  ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ اس خطے میں نوزائیدہ بچوں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔ جنرل کونسلر الفریڈو پیلس کے مطابق اس منصوبے کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جس کے لیے جلد درخواستیں موصول ہونا شروع ہو جائیں گی درخواست فارم اور معلومات آئندہ ہفتے ٹاؤن ہال کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔