پھل اور سبزیوں سے اندرونی سوزش کا علاج ممکن

image
مسلسل اندرونی جلن کئی امراض  کی وجہ قرار، سبز چائے میں قدرتی طور پر سوزش کم کرنے والے عناصر پائے جاتے ہیں، بلیوبیری، اسٹرابری، گلابی گریپ فروٹ اور دیگر پھل نہ صرف گلوکوز اور شکر کو کنٹرول کرتے ہیں۔
لندن: جسم میں مسلسل اندرونی جلن کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔ ان امراض میں سرطان سے لے کر امراضِ قلب تک شامل ہیں۔ دائمی سوزش سے تھکاوٹ، بدہضمی، بے چینی، وزن میں کمی اور جلدی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں، تاہم کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے ہم قدرتی طور پر اندرونی جلن کا علاج کرسکتے ہیں۔
پھل، سبزیوں اور سبز چائے سے بدن کی اندرونی سوزش کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اندرونی سوزش کم کرنے میں سبزیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں جن میں سبز پتوں والی کیل، پالک، گوبھی، گاجر، چقندر، اور دیگر سبزیاں اہم ہیں۔ پھلوں کے استعمال سے بھی اندرونی سوزش کا علاج ممکن ہے۔ بلیوبیری، اسٹرابری، گلابی گریپ فروٹ اور دیگر پھل نہ صرف گلوکوز اور شکر کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ ان میں موجود انتہائی مفید اجزا انفلیمیشن ختم کرتے ہیں۔
خشک میوہ جات جیسے بادام، پستوں اور اخروٹ وغیرہ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو سپر فوڈ کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان کے اہم اجزا جسم کی اندرونی جلن کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ السی کے بیج، زیتون کا تیل، اور دیگر بیجوں میں بھی سوزش کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ گرین ٹی اور سبز چائے میں قدرتی طور پر سوزش کم کرنے والے عناصر پائے جاتے ہیں۔