لوینل میسی کے شاندار گول پر ان کی اہلیہ اور بچوں کا جشن

image

میچ کے بعد ٹی وی اینکر نے لوینل میسی کو اہلیہ اور بچوں کی جانب سے جشن منانے کی ویڈیو دکھائی، یہ احساس بہت حیرت انگیز ہوتے ہیں، اس خوبصورت اور خوشگوار ویڈیو کو دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی، ارجنٹائن کے کپتان نے راؤنڈ آف 16 میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار گول کیا تھا۔

دوحا: ارجنٹائن کے کپتان لوینل میسی نے راؤنڈ آف 16 میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار گول کیا تھا، جس پر ان کی اہلیہ اور بچوں نے جشن منایا تھا۔ میچ کے بعد ٹی وی اینکر نے لوینل میسی کو اہلیہ اور بچوں کی جانب سے جشن منانے کی ویڈیو دکھا کر سوال کیا تو میسی نے اس کا خوبصورت جواب دیا۔ لوینل میسی نے کہا کہ یہ احساس بہت حیرت انگیز ہوتے ہیں، اس خوبصورت اور خوشگوار ویڈیو کو دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے میری فیملی نے گول سے کتنا لطف اٹھایا ہو گا۔

 لوینل میسی نے ارجنٹائن کے شائقین کو ٹیم کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022ء کے راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ارجنٹینا کی جانب سے میچ کے 35 ویں منٹ میں کپتان لوینل میسی نے گول کیاجبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں جولین الواریز نے 57 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔

دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ کے 22ویں ایڈیشن کے ناک آؤٹ مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے دن کے سنسنی خیز مقابلوں میں ٹورنامنٹ کی فیوریٹ تصور کی جانے والے ٹیموں نیدرلینڈز اور ارجنٹینا نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ان دونوں ٹیموں کے مابین پہلا کوارٹر فائنل جمعے کو کھیلا جائے گا۔ پہلا ناک آؤٹ میچ امریکا اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے ہی ہاف میں نیدرلینڈز نے 2 شاندار گولز اسکور کرکے اپنا بہترین کھیل پیش کیا، بعد ازاں 1 اور گول کرکے 1-3 سے مقابلہ جیت لیا۔