اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز

image

اسحاق ڈار کے منجمد بینک اکاؤنٹس اور ایک گھر کی مالیت 5 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار ہے۔

اسلام آباد : نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اربوں روپے کے اثاثوں کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ بھجوا دیا۔ اسحاق ڈارکے بینک الفلاح کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے، حبیب بینک کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 65 ہزار روپے، الائیڈ بینک میں 432 روپے اور البرکہ بینک کے اکاؤنٹ میں 239 روپے ہیں۔

نیب لاہور کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو مراسلہ بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس بحال اور لاہور کے علاقے گلبرگ 3 میں واقع گھر کا قبضہ واپس کیا جائے۔

اسحاق ڈار کے منجمد بینک اکاؤنٹس اور ایک گھر کی مالیت 5 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار ہے۔