ملک میں ایک بار پھر پیاز، لہسن اور ادرک کی قلت کا خدشہ

image

پیاز لہسن اور ادرک کی قلت کا خدشہ بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوا، کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے، درآمدی پیاز، لہسن اور ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

کراچی: تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر پیاز، لہسن اور ادرک کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی پیاز ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ ملک میں پیاز لہسن اور ادرک کی قلت کا خدشہ بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوا ہے۔

ملک کے کمرشل بینکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے دستاویزات کی فراہمی سے انکار کردیا ہے۔ کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے۔ کراچی بندرگاہ پر اس وقت لگ بھگ 55 لاکھ ڈالر مالیت کے سینکڑوں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پیاز کے 250، لہسن کے 104 اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ درآمدی پیاز، لہسن اور ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔مارکیٹ میں پیاز کی قیمت پہلے ہی 175 روپے فی کلو ہے۔