مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریاستی ناجائز و غیر قانونی جبر جاری

image

میونسپل کمیٹی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ ، فلسطینی شہری کا مکان مسمار، راہط شہر میں ابوسکوط عرباش کا والد سے وراثت میں ملا مکان بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی ریاستی جبر جاری ہے۔ اسرائیلی قابض حکام نے فلسطینی شہری کو بلڈنگ پرمٹ دینے سے انکار کر دیا۔ قابض صہیونی میونسپل کمیٹی آبادی میں مزید چار مکانات پہلے ہی مسمار کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق راہط شہر میں مقیم ابوسکوط عرباش کو عدالت نے ذاتی گھر اپنے ہاتھوں سے مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ میونسپلٹی کمیٹی نے بلڈنگ پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ ابوسکوط کا گھر ایسے وقت میں منہدم کیا گیا ہے جب وہ پہلے ہی اپنے والد سے ملا وراثتی گھر کھو چکے ہیں۔ 

ابوسکوط عرباش کا کہنا ہے کہ میں برسوں سے بلڈنگ پرمٹ کیلئے دھکے کھا رہا ہوں۔ لیکن مجھے دربدر کی ٹھوکریں کھانےکا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مجھے بلڈنگ بنانے کا قانونی پرمٹ جاری نہیں کیا گیا۔