پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ برقرار

image

 

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 423.6 پوائنٹس کی کمی، آئی ایم ایف پروگرام پر غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ پر منفی دباؤ میں اضافہ کیا، انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں مارکیٹ قدرے بہتر ہونے سے پہلے 500 پوائنٹس سے زیادہ گر گئی۔

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ برقرار ہے۔ جمعہ کے روز منفی جذبات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ سیشن کے دوران 1 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ 

اسٹاک مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مندی کی اہم وجہ آئی ایم ایف پروگرام پر غیر یقینی صورتحال ہے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ پر منفی دباؤ اسی وجہ سے ہے۔ جمعہ کے روز غیر مستحکم سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً فلیٹ پر بند ہوا۔   

مارکیٹ میں مندی کے باعث سیشن کے اختتام تک بینچ مارک انڈیکس 423.6 پوائنٹس یا 1.09 فیصد کمی کے ساتھ 38407.98 کی سطح پر بند ہوا۔ انٹرا ڈے ٹرینڈنگ میں مارکیٹ قدرے بہتر ہونے سے پہلے 500 پوائنٹس سے زیادہ گر گئی۔ واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔