کسان کا میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز، 124 ایکڑ رقبے پر مکئی کی فصل اگا کر میسی کی تصویر بنا ڈالی

image

میسی کو ورلڈ کپ جیتنے پر مداح کی طرف سے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش، مکئی کے کھیت میں فصل اُگا کر میسی کی تصویر بنا دی، دیکھنے سے شہکار نظر آتی ہے۔

لاس کاندورز: ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کسان نے  مکئی کے کھیت میں فصل اُگا کر میسی کی تصویر بنائی اور ورلڈکپ جیتنے والے کپتان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ارجنٹائن کے صوبے کورڈوبا کے علاقے لاس کاندورز میں میکسی ملیانو نامی کسان نے مکئی کے کھیت میں 124 ایکڑ کے حصے پر اس خوبصورت طریقے سے فصل اگائی کہ فصل اگنے پر فضا سے دیکھنے پر وہ میسی کی شکل بن گئی۔

کسان نے میسی کی شکل بنانے کے لیے منفرد الگوراتھم کا استعمال کرتے ہوئے  مخصوص جگہوں پر بیج ڈالے تاکہ مکئی اُگنے کے بعد جب اسے اونچے مقام سے دیکھا جائے تو وہ میسی کی شکل بن جائے۔

کسان کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں میری جانب سے میسی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فٹبال کے متوالوں نے ارجنٹائن کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کے ٹیٹو بھی جسم پر بنوائے تھے۔