گرین ہاؤس ایفیکٹ کے باعث گرین لینڈ کی برف تیزی سے پگھل رہی ہے: تحقیق

image

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشئرز پگھلنے سے سمندر کی سطح میں 20 انچ تک اضافہ ہو سکتا ہے، سائنسدانوں نے رواں صدی کے آخر تک بڑے خطرے کی نشاندہی کر دی۔

بریمرہیون: ماہرین ماحولیات پر مشتمل ٹیم نے ایک تحقیق کی ہے، جس میں گرین ہاؤس ایفیکٹ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے رواں صدی کے آخر تک عالمی درجہ حرارت میں حیران کن حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اوزون تہہ میں شگافوں کی وجہ سے دنیا کے اوسط درجہ حرارت میں 1.5سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوچکا ہے۔

جرنل نیچر نامی جریدے میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں صدی کے آخر تک عالمی سمندروں کی سطح 20 انچ تک بڑھ سکتی ہے۔ تیزی کے ساتھ پگھلتی برف کی چادر سے اندازاً تیس لاکھ کیوسک پانی کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے مالدیپ سمیت کئی ممالک سطح سمندر سے نیچے چلے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا جامع منصوبہ بنایا جائے۔ تاکہ کاربن زدہ ماحول سے چھٹکارا اور قابل تجدید توانائی ذرائع سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ دوسری صورت میں سطح سمندر میں اضافہ کئی ممالک اور لاکھوں انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے