سائبر فراڈیوں نے ضعیف العمر خاتون کو 10 لاکھ کی بھاری رقم سے محروم کردیا

image

 

 

 10 لاکھ روپے دو ٹرانزیکشن کے ذریعے دو مختلف نجی بینکوں میں ٹرانسفر ہوئے،  متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں جعلسازوں کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔ 

 اسلام آباد: آن لائن فراڈ کرنے والوں نے ضعیف العمر خاتون کو بھی نہ بخشا اور جعلی یو این لائن سے فون کال کے ذریعے خاتون کو 10 لاکھ روپے کی بھاری رقم سے محروم کردیا۔ ڈاکٹر فاکہہ نامی متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں جعلسازوں کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں بتایا کہ نجی بینک کے یو این نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں مبینہ بینک ملازم نے ان کے بینک اکاؤنٹ اور کارڈ بلاک ہونے کی خبر دی۔

درخواست میں خاتون کا کہنا ہے کہ پن کوڈ مانگنے سے انکار پر ملزم ہراساں کرتا رہا اور بعد میں دوسرے موبائل نمبروں سے بھی کال کرتا رہا۔ خاتون کے مطابق ملزم کو پن کوڈ فراہمی کے فوری بعد میرے کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے دو ٹرانزیکشن کے ذریعے دو مختلف نجی بینکوں میں ٹرانسفر ہوئے اور فورا ہی نکلوا لیے گئے۔ خاتون نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ جعلسازوں سمیت ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور رقم کی واپسی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بینک کا جعلی نمائندہ بن کر کال کرنے اور سادہ لوح عوام کو لوٹنے والا گینگ پکڑ لیا ہے ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیشن میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔