امریکی کمپنی کی طرف سے جدید ترین، طاقتور اور تیز رفتار پاور بنک متعارف

image

 امریکن کمپنی نے حیرت انگیز طور پر ایک بہت ہی تیز رفتار اور طاقتور پاور بینک بنایا دیا، پاور بینک 40 ہزار ایم اے ایچ کی قوت رکھتا ہے اور یو ایس بی سی اور یو ایس بی اے کی دو دو پورٹس کے ساتھ دستیاب ہے۔ 

 واشنگٹن: اسمارٹ فون ہماری زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے اور اسی طرح سفر میں ٹیبلٹ یا چھوٹا لیپ ٹاپ بھی ضروری رہتا ہے۔ اس کے لیے حیرت انگیز طور پر ایک بہت ہی تیز رفتار اور طاقتور پاور بینک بنایا گیا ہے جو 40 ہزار ایم اے ایچ کی قوت رکھتا ہے اور یو ایس بی سی اور یو ایس بی اے کی دو دو پورٹس کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس طرح زیادہ پورٹس بہت طاقتور بیٹری اور الیکٹرون کے تیز رفتار بہاؤ کی وجہ سے یہ غیر معمولی طور پر بہت تیز رفتار چارجر ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارجنگ کے بعد آئی فوری پاور بینک ایپل میک بک کو دو مرتبہ، ٹیبلٹ کو چار مرتبہ اور آئی فون کے سب سے جدید ماڈل کو 10 مرتبہ چارج کر سکتا ہے۔

چار پورٹس کی موجودگی سے ایک ساتھ چار ڈیوائس اس سے چارج کیے جا سکتے ہیں۔ اس کا مجموعی پاور آؤٹ پٹ 100 واٹ تک ہے۔ جبکہ پی ڈی فاسٹ چارجنگ پروٹوکول سے یہ فوری طور پر آلات کو بجلی سے بھر دیتا ہے۔ اگر فون مکمل بند ہو تو 30 منٹ میں 60 فیصد تک چارج ہو جاتا ہے۔ سب سے بڑھ کر اس میں ایک جدید ڈسپلے اسکرین ہے جس میں چارجنگ، پاور بینک کی کیفیت، اور دیگر تفصیلات واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ اس طرح فون کو بار بار چارجنگ کی جھنجھٹ سے آزادی مل سکتی ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ اگلی نسل کے اس پاور کو مکمل طور واٹر پروف، ڈسٹ پروف اور گرنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس کے دونوں طرف المونیئم کے دو خول لگائے گئے ہیں فی الحال اس کی تعارفی قیمت 99 ڈالر رکھی گئی ہے۔