بابر اعظم دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا ،بابر اعظم نے ایک بار پھر آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر جیت لیا 

 لاھور: بین الااقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مسلسل دوسرے سال ایک روزہ کرکٹ میں کرکٹر آف دا ایئر قرار دے دیا۔ بابر اعظم نے گذشتہ سال 84 رنز سے زائد کی اوسط سے 679 رنز بنائے جس میں ان کی تین سینچریاں بھی شامل تھیں اسی بدولت گذشتہ سال بابر اعظم کی میچ  اننگز سٹروک پلے اور یادگار کارکردگی کی وجہ سے شاندار رہا۔ 

سال 2022 میں بھی بابر اعظم نے اسی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا جو سال 2021 میں دیکھنے کو ملی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی نمبر ون کی رینکنگ کو بھی نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اپنے رینکنگ پوائنٹس میں بھی اضافہ کیا۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بابر اعظم کی نمبر ون رینکنگ جولائی 2021 سے قائم ہے اور وہ جلد اس پوزیشن سے اترنے کے موڈ بھی دکھائی نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال بھی آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ گزشتہ سال انہوں نے صرف 6 ایک روزہ میچز کھیلے جن میں انہوں نے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے تھے جس کے بعد وہ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے تھے۔