آسٹریلوی کپتان بھی بابراعظم کے فین نکلے، بڑی پیشگوئی کردی

image

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بابر اعظم میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے کھلاڑی کو عظیم پلیئر بناتی ہیں، بابر اعظم دیگر عظیم پلیئرز کی طرح کافی پختہ مزاج کے کھلاڑی ہیں۔

اسلام آباد: آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔ سابق اسٹائلش بیٹر اور کپتان رکی پوٹنگ نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر تکنیکی طور پر ایک بہترین کرکٹر ہیں، بابر اعظم اسپن اور فاسٹ بولنگ کو بہترین کھیلتے اور ہر کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا بابر ٹیسٹ میں طویل اننگز کھیلتے ہیں اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی رہتے ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ان کے رنز بنانے کی رفتار کا بدلنا بھی زبردست صلاحیت ہے۔پونٹنگ کا کہنا تھا بابر اعظم کی بہترین کرکٹ کا سامنے آنا ابھی باقی ہے، اکثر بیٹسمین 30 سال کی عمر کے بعد ہی عروج حاصل کرتے ہیں، بابر اعظم جو ابھی کررہے اس میں مزید بہتری ہو گی، مجھے بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا دیکھ کافی اچھا لگتا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا بابر کی کپتانی میں بھی وقت کے ساتھ بہتری آئے گی، تجربے کے ساتھ بابر اعظم کپتانی میں وہ مقام حاصل کر لیں گے جو بیٹنگ میں حاصل کیا، بابر اعظم کیرئیر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے کھلاڑی کو عظیم پلیئر بناتی ہیں، بابر اعظم دیگر عظیم پلیئرز کی طرح کافی پختہ مزاج کے کھلاڑی ہیں۔