گھڑی ساز کمپنی نے 18 کروڑ 91 لاکھ روپے کی گھڑی کرسٹیانو رونالڈو کو تحفہ میں دے دی

image

 

گھڑی میں سعودی عرب کا جھنڈا بنا ہوا ہے، گھڑی کی مالیت 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر ہے، اس گھڑی میں دنیا کے نایاب ترین پتھر نصب ہیں۔

ریاض: لگژری گھڑیاں بنانے والی کمپنی نے ایک لگژری گھڑی بنا کر اپنے برانڈ ایمبیسڈر کرسٹیانو رونالڈو کو تحفے میں دی۔ گھڑی میں سعودی عرب کے جھنڈے کا مخصوص رنگ نظر آرہا ہے۔ اس گھڑی کو میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ 

جیکب اینڈ کمپنی کے مطابق یہ "اب تک کا سب سے شاہانہ ٹسوورائٹ ٹائم پیش" ہے۔ اس گھڑی کی قیمت 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر ہے جو روپوں میں 18 کروڑ روپے بنتی ہے۔ یہ گھڑی اسٹار فٹبالر نے سعودی عرب جاتے ہوئے پہننی تھی۔  گھڑی کو فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

یہ گھڑی زمرد سے نہیں بنائی گئی اس میں 300 سے زیادہ تساورائٹ پتھروں کے ساتھ سیٹ کی گئی ہے۔ تساورائٹ پتھر زمرد کے مقابلے میں تقریبا 200 گنا زیادہ نایاب ہے۔ رونالڈو کے بعد اب میسی بھی سعودی عرب جائیں گے۔