امریکا کے آسمان پر نیلے رنگ کی تیز روشنی والا گول چکر دیکھا گیا، وجہ جانیئے

image

اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق جب بھی سیٹلائٹ لانچ کی جاتی ہے تو آسمان پر اس طرح کے بھنور کا نظارہ کیا جاتا ہے، یہ نظارہ ریاست ہوائی سے نیوزی لینڈ تک کیا گیا اور اسے فالکن 9 راکٹ کی سرگرمیوں سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے۔

ہوائی: امریکا کی ریاست ہوائی کے آسمان  پر نیلے رنگ کی تیز روشنی والا گول چکر دیکھا گیا جو جادوئی گمان دے رہا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے رات کے اندھیرے میں آسمان پر بھنور کی شکل والی نیلے رنگ کی تیز روشنی کا نظارہ کیا۔

ماہرین نے یہ نظارہ 18 جنوری کو ریاست ہوائی کے جزیرے مونو کی سے سبارو دوربین کی مدد سے کیا۔ اسپیس ویدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 2022 میں بھی ایسا بھنور دیکھا جا چکا ہے جب فالکن 9 راکٹ کے اوپری اسٹیج نے بحر الکاہل میں گرنے سے پہلے بچا ہوا ایندھن نکالا تھا۔