مغربی کنارے میں جاری کشیدگی تشویشناک ہے، اقوام متحدہ

image

 مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں 60 سالہ خاتون سمیت 9 فلسطینی ہلاک، فلسطینی عوام ہلاکت کے بعد تشدد کے جاری سلسلے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ 

 نیو یارک: اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے۔ فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ مندوب ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران 9 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد تشدد کے جاری سلسلے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے مسلسل تشدد اور دیگر منفی رجحانات کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو 2022 کی خصوصیت رکھتے ہیں، انہوں نے جانی نقصان کو روکنے کے لیے کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر او سی ایچ اے نے فلسطینی سرزمین پر کام کرنے والے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر وہاں کے تقریباً 1.6 ملین کمزور لوگوں کی مدد کے لیے 502 ملین ڈالر کی اپیل بھی شروع کی۔

دوسری جانب فلسطینی   نوجوانوں  اور اسرائیلی  فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر  اسرائیلی  فوجیوں نے  اصلی اور دھاتی گولیوں سمیت اشک آور گیس کا استعمال  کیا جس پر فلسطینیوں نے فوجی گاڑیوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور ان پر پتھر اور بوتلیں بھی پھینکیں اور ٹائر جلائے۔