ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک مزید اضافہ

image

نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023ء کے بعد بک ہونیوالی گاڑیوں پر ہوگا، ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا باعث زرِمبادلہ میں عدمِ استحکام اور خام مال پر مہنگائی کے اثرات، ہُنڈا اٹلس نے بھی اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، کاروں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگا۔ 

کراچی: انڈس موٹرز کمپنی نے ڈالر کی قدر میں اضافے، غیر مستحکم معاشی صورتِحال، خام مال پر مہنگائی کے اثرات اور پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک مزید اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023ء کے بعد بک ہونیوالی گاڑیوں پر ہوگا انڈس موٹرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یارس 1.3 جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 38 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ 79 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 لاکھ 39 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ یارس 1.3 اے ٹی آئی وی ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 9 ہزار، 1.3 اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی 45 لاکھ 29 ہزار، یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی آئی کی 46 لاکھ 49 ہزار اور 1.5 اے ٹی وی آئی ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 49 لاکھ 29 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ 

اسی طرح کرولا 1.6 اٹلس ایکس ایم ٹی کی نئی قیمت 52 لاکھ 69 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی کی نئی قیمت 57 لاکھ 49 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی ایس ای کی نئی قیمت 63 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.8 ایکس سی وی ٹی گرینڈی کی نئی قیمت 66 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت 1 کروڑ 22 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ ریوو وی اے ٹی روکو کی قیمت 1 کروڑ 82 لاکھ 99 ہزار روپے کی گئی ہے۔ فارچونر 2.7 جی پٹرول کی قیمت 1 کروڑ 34 لاکھ 19 روپے، فارچونر 2.7 وی پٹرول کی قیمت 1 کروڑ 53 لاکھ 39 ہزار روپے، فارچونر 2.8 سگما فور ڈیزل کی قیمت 1 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار روپے جبکہ فارچونر 2.8 لیجنڈر ڈیزل کی قیمت 1 کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار رروپے مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہُنڈا اٹلس نے بھی اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کاروں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جنوری سے ہو گا۔ ہنڈا سٹی 1.2 ایل ایم ٹی کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہنڈا سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمت میں بھی 3 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹی سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سیوک 1.5 ایل ایم سی وی ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 68 لاکھ ہو گئی ہے۔ ہنڈا کے برینڈ سیوک 1.5 ایل اوریئل ایم سی وی ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ کا اضافہ ہونے بعد اس کی قیمت 65 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 70 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے۔ سیوک آر ایس 1.5 ایل ایل سی وی ٹی کی نئی قیمت اب ساڑھے 5 لاکھ کے اضافے سے 80 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے۔