پی ایس ایل مشقوں کا آغاز، بابراعظم اور شاہین آفریدی آمنے سامنے

image

شاہین آفریدی کی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بابراعظم پشاور زلمی کی جبکہ شاہین آفریدی لاہور قلندر کی قیادت کریں گے، ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور بابراعظم آمنے سامنے آگئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی بابراعظم کے خلاف تیز رفتار گیندیں کرا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کی مشقوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ انجری سے نجات پانے کے بعد شاہین آفریدی بھی پی ایس ایل کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ آٹھویں سیزن کی تیاری کے سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بولنگ کی مشقیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاہین آفریدی لاہور قلندر کی قیادت کریں گے، جبکہ بابراعظم پشاور زلمی کی کمان سنبھالیں گے۔ 13 فروری سے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں 28 فروری کو مد مقابل آئیں گی۔