بابراعظم کو قدرت نے وہ اعزاز عطا کیے ہیں جو کوہلی، اسمتھ اور ولیمسن کو بھی نصیب نہیں ہوۓ: کامران اکمل

image

 بابر کو وہ اعزاز ملا جو کوہلی، اسمتھ اور ولیمسن بھی حاصل نہ کر پائے، بابر کی بیٹنگ صلاحیتیوں پر کسی کو شک نہیں ہے، لیکن کپتانی میں بہتری اور تبدیلی کی گنجائش ہے، کامران اکمل۔ 

 لاھور: پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو وہ اعزاز ملا ہے جو بڑے بڑے کرکٹرز حاصل نہ کر سکے، ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن جیسے بیٹرز کو یہ اعزاز نہیں ملا سکا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم کا یہ ایک اعزاز ہے اور اس کو اب جتنا پروموٹ کیا جا سکے کرنا چاہیے۔ 

کامران اکمل نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے کپتانی میں جارحانہ انداز نظر آنا چاہیے کچھ آؤٹ آف دی باکس ہونا چاہیے گریم اسمتھ بھی جب کپتان بنے نوجوان تھے ان کی طرح کپتانی ہونی چاہیے۔ آئی انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اپنی پرفارمنس سے اسٹار بنے ہیں ان کی بیٹنگ صلاحیتیوں پر کوئی شک نہیں لیکن بابر اعظم کی کپتانی سب کو دکھائی دے رہی ہے کپتانی میں بہتری اور تبدیلی بھی ہونی چاہیے بابر اعظم کو کپتان بنے اب تین سال ہو چکے ہیں اب ڈیلیور کرنے کا وقت ہے بابر اعظم کی کپتانی میں اعتماد نظر آنا چاہیے باڈی لینگویج مضبوط ہونی چاہیے۔

دوسری جانب کامران اکمل نے کہ پشاور زلمی میری فرنچائز رہی ہے میری جب بھی ضرورت پڑی میں گراؤنڈ میں ضرور آؤں گا  لیکن اس وقت میں پی ایس ایل کی ٹیموں کا تجزیہ کروں گا۔