ٹی ٹونٹی کرکٹ کا مہنگا ترین اوور

image

بھارتی پیسر کا منفی ریکارڈ، کیویز کے خلاف مہنگا ترین اوور کرا دیا، ایک ہی اوور میں 27 رنز دے دیے۔

رانچی: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونیوالے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس میچ کے دوران بھارتی پیسر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ارشدیپ سنگھ نے پہلی اننگز کے آخری اوور میں 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز دیے۔

تفصیلات کے مطابق ارشدیپ سنگھ نے اپنے اوور کا آغاز نو بال سے کیا۔ کیوی بلے باز نے لگاتار 3 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ٹی ٹونٹی تاریخ کے سب سے زیادہ رنز والے اوور کا ریکارڈ بنا دیا۔ اس سے قبل سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بھی ارشدیپ سنگھ نے 4 نو بالز کروائی تھیں جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھارتی پیسر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ارشدیپ کے مہنگے ترین اوور کے بعد سے محسوس ہوتا ہے کہ انڈیا ابھی بھی ڈیتھ اوور کے بالرز کی تلاش میں ہے۔ سابق کرکٹر کیف نے ارشدیپ سنگھ کو اسٹارٹ اپ پر مزید کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سابق بھارتی پیسر سنجے بنگر نے ارشدیپ کی بالنگ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے۔