ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 273 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

image

 امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی بے قدری کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں 6 روپے 70 پیسے کی بڑی گراوٹ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 273 روپے سے مہنگا ہوگیا ہے۔ 

 اسلام آباد: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کا ریٹ 273 روپے ہے۔

حکومت نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدے اور قرض کی بحالی کے لیے ڈالر کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک ڈالر انٹر بینک میں 39 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 32 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالر کو کھلا چھوڑا جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تین کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 38 روپے 11 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔