وسیم اکرم نے بابراعظم سے اختلافات کی خبریں کھوٹی قرار دے دیں

image

 

سابق کپتان وسیم اکرم کا انٹرویو، بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے، بابراعظم سے اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔

کراچی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر بیٹھ کر من چاہی کہانیاں گھڑتے رہنا کچھ صحافیوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انھوں نے کہا بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے، اتنے زیادہ اختلافات نہیں ہیں، جتنے بڑھا چڑھا کر پیش کئے جا رہے ہیں۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ بابراعظم پر تنقید ان کی بہتری کیلئے کرتا ہوں۔ وہ پاکستان کیلئے بہترین کھیل پیش کر رہا ہے۔ ہمیں سب کو مل کر بابراعظم کو سپورٹ کرنا چاہیئے، کیوں کہ اس کے ہم پلہ کوئی بھی پلیئر پاکستان قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کو کپتان بابراعظم کے خلاف ٹویٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بابراعظم کو تجربے کے بغیر کپتان بنانے اور کراچی کنگز کو خیرباد کہنے کے پیچھے بھی کہانیاں گھڑی گئی ہیں۔ تاہم سوئنگ کے سلطان نے ان سب اختلافات کو جھوٹ پربنی پراپیگنڈہ قرار دے دیا ہے۔