سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے: نگران وزیراعلی پنجاب

image

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد، اجلاس میں نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد سمیت تمام ہسپتالوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ناگریز اقدامات کیے جائیں۔ 

 لاہور: نگران حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مفت ادویات دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کی مدد سے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی۔ نگران وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مفت ادویات دینے کے سلسلے کا آغاز فیصل آباد کے اسپتالوں سے ہوگا اور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر ٹیچنگ اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں جلد مفت ادویات ملیں گی۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی، گائنی، آؤٹ ڈور اور فارمیسی پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہوگی پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم میں مربوط نظام کے تحت مریضوں کا ڈیٹا ہر سرکاری اسپتال میں میسر ہوگا، مریض کی آمد علاج کے آغاز ٹیسٹ پروسیجر اور دیگر تفصیلات پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم پر موجود ہوں گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ مفت ادویات والے میڈیکل سٹورز کا نام آپ کی فارمیسی ہوگا، مخیر حضرات سےاو پی ڈیز میں مفت ادویات شروع کرنے میں مدد کی اپیل ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ابتدائی طور پر پنجاب کے 15 بڑے اسپتالوں میں پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔