زمان پارک میں پولیس نے آپریشن کر کے علاقہ کلیئر کر دیا: رانا ثناء اللہ

image

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہوتے ہیں کہ انہیں ضمانت مل جاتی ہے، ان کا کہنا زمان پارک میں آپریشن مکمل کر دیا گیا ہے۔

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، نوگو ایریا کلیئرکروادیا گیا ہے، زمان پارک میں آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پرپتھراؤ ہوا، پولیس نےغیر مسلح ہو کر سارے علاقےکوکلیئرکیاہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی، اتنے اشتعال کےبعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحےکےکیا، خیال رکھا  کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور  ان کی لیڈر شپ کو نامزد کیا جائےگا، جو لوگ گرفتار  ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائےگا، آئی جی پنجاب بتائیں گے زمان پارک کے علاقے سے  سےکیا کچھ ملا ہے۔