روس نے دوبارہ پاکستان کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

image

روس اور پاکستان کے درمیان تیل کی قیمتوں پر بات چیت جاری، رواں برس کے دوران روس پاکستان کو 1 لاکھ ٹن تیل فروخت کر چکا ہے، آئندہ چند روز میں کسی ایک قیمت پر جلد اتفاق ہو جائے گا۔ 

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تیل کی قیمتوں کے تعین پر بات چیت جاری ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رعایتی نرخوں پر پٹرول کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ 

روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے اس خدشے کو مسترد کر دیا ہے کہ روس پاکستان کو پٹرول کی ترسیل جاری نہیں رکھے گا۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب نہیں کریں گے۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ رواں برس کے دوران روس نے پاکستان کو ایک لاکھ ٹن تیل فروخت کیا ہے۔ 

پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانچ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آزادانہ تعلقات رکھنا سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیل فروخت کرنے کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں کے معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کسی ایک قیمت پر جلد اتفاق ہو جائے گا۔