بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ پاکستان کے نام

image

پاکستانی اسکواش پلیئر کا بڑا کارنامہ، ناصر اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 0-3 سے زیر کیا، بیگا اوپن اسکواش ناصر اقبال کے کیریئر کا 17واں ٹائٹل ہے۔

کینبرا: (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے شاندار پرفارمینس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دی ہے۔ ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا جبکہ انہوں نے اپنا فائنل صرف 24 منٹ میں جیتا۔

بیگا اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے جو کہ تقریباً 33 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ بیگا اوپن پاکستانی اسکواش پلیئر کے کیرئیر کا 17واں ٹائٹل ہے۔ ناصر اقبال نے آخری 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیتے ہیں اور اب ناصر اقبال ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔

دوسری طرف چیمپئنز ٹرافی 2025ء 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں انعقاد پذیر ہوگی جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول سامنے آ گیا ہے۔ 12 سے 18 فروری تک 7 دن کا وقفہ سپورٹ پیریڈ کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔ اس دوران ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصہ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں بھث رکھی گئی ہیں۔