کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت
تیل و گیس کا ذخیرہ ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کاوار گڑھ سے ملا، کنویں سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل کی جا سکے گی، او جی ڈی سی نے اس حوالے سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔
کوہاٹ: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سے ملا ہے۔ سال 2024ء کی ابتدا میں اس کنویں کی کھدائی کا کام شروع کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔ کنویں سے یومیہ 159 بیرل تیل حاصل ہو گا، اسکے ساتھ 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل کی جا سکے گی۔
او جی ڈی سی کے مطابق کنویں کی کھدائی جنوری 2024ء میں شروع کی گئی۔ ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل و گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔ او جی ڈی سی نے اس حوالے سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔