سُروں کی دنیا کے بےتاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی آج 73ویں سالگرہ

image

16 سال کی عمر میں فن قوالی کی ابتداء، اپنے مخصوص فن گائیکی اور منفرد لہجے کے باعث بہت جلد شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

فیصل آباد :تفصیلات کے مطابق آج سُروں کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 73 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد کے ایک قوال گھرانےمیں میں پیدا ہو ئے تھے۔ آپ نے 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھا، قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل گیت اورصوفیانہ کلام بھی سامعین کو پیش کئے۔ آپ اپنے مخصوص فن گائیکی اور منفرد لہجے کے باعث بہت جلد شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ نصرت فتح علی خان نے سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یاد گار غزلیں ، قوالیاں اور گیت پیش کئے ہیں۔

استاد نصرت فتح علی خان نے دم مست قلندر مست، علی مولا علی، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، میرا پیا گھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو، کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔ ان کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے اور ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔