اہم ریکارڈ بنا کر بھارت پاکستان کا شراکت دار بن گیا

image

بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے قائم کررہ ریکارڈ میں شریک بن گئی۔

کراچی: تیسرا ٹی 20 میچ کراچی اور انگلینڈ کے مابین کھیلا گیا تھا۔ انگلینڈ کے ھاتھوں گرین شرٹس کو شکست ہوئی، جبکہ اسی دن آسٹریلیا اور بھارت بھی میدان میں تھے اور بھارت نے آسٹریلیا پر فتح پا کر اہم ریکارڈ میں پاکستان کا شریک بن گیا۔

یہ رواں سال 28 ٹی 20 میچز میں بھارت کی 20 ویں فتح تھی اور گرین شرٹس نے بھی انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کی صورت میں 20 کامیابیاں حاصل کیں۔ جبکہ دونوں ٹیموں میں دلچسب دوڑ شروع ہو چکی ہے۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 میچز اور بھارت نے آسٹریلیا سے ایک میچ جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچ کھیلنے ہیں۔

دوسری جانب ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ روہیت شرما نے اپنے نام کر لیا ہے۔ جس میں اب تک وہ 176 چھکے مار چکے ہیں۔ جبکہ مارٹن گپٹل 172 اور تیسرے نمبر پر 124 چھکے مارنے والے کرس گیل شامل ہیں۔