فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی کا 70 گز کی دوری سے ناقابلِ یقین گول

image

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فٹ بال میچ کا ویڈیو کلپ وائرل، منفرد طرز کے گول نے شائقین کو حیران کر دیا، امریکی فٹبال کلب 'رئیل سالٹ لیک' کے فٹبالر آرون ہریرا نے یہ ناقابل یقین گول کیا ہے۔

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ناظرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فٹ بال میچ کے دوران ایک کھلاڑی 70 گز کی دوری سے بال کو لات مارتا ہے اور بال سیدھی گول میں چلی جاتی ہے۔ اس گول نے شائقین کو ششدر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر وائرل ہونے والا ویڈیو کلپ لیگز کپ شوکیس 2022ء کا ہے۔  یہ گول جمعرات کے روز ریئل سالٹ لیک کے کھلاڑی نے میکسیکو کی ٹیم 'اٹلس' کے خلاف کیا ہے۔ امریکی فٹبال کلب 'رئیل سالٹ لیک' کے فٹبالر آرون ہریرا نے یہ ناقابل یقین گول کیا ہے۔ آرون ہریرا نے میچ کے دوران 22 نمبر شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

 میچ کے 17ویں منٹ میں آرون ہریرا کو ایک دفاعی کھلاڑی نے بال پاس کیا۔ ہریرا نے جب دیکھا کہ اٹلس ٹیم کا گول کیپر نیٹ سے کچھ فاصلے پر ہے تو انھوں نے 70 گز کی دوری سے بال کو میزائل کی طرح گول کی طرف داغ دیا۔ ہریرا کی دلکش کک مارنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے بال سیدھا گول میں جا کر گری۔ اس منفرد گول نے شائقین کو حیران اور پر جوش کر دیا ہے۔