پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف سے 20 ارب ڈالرز کی برآمدات، ریکارڈ قائم

image

پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکسائل انڈسٹری نے تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات کر کے تاریخ رقم کر دی۔

کراچی :  پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹائل میں 20 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔ پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرمایہ کاروں کی مشینری آگئی، ایکسپورٹ بھی ہو رہی ہے، ریفنڈ بھی دیا جائے۔

جاوید بلوانی کا کہنا ہے تھا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد کراچی آؤنگا، ہمارے ریفنڈ نہیں آ رہے کیا کریں؟ فیکٹریاں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔ جاوید بلوانی کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ میں پیسہ نہ ہونے سے کمپنیوں کی پیداوار 50 فیصد کم ہو گئی ہے، اسحاق ڈار سے بات ہوئی تھی کہ وہ کراچی آئیں۔