اکتوبر میں 7 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کے خشک میوہ جات درآمد
اسلام آباد: (اکنامک ڈیسک) ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق اکتوبر کے دوران 16 ارب 85 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی، جبکہ ستمبر میں 17 ارب روپے سے زائد مالیت کی چائے منگوائی گئی تھی۔ جولائی سے اکتوبر تک چائے کی مجموعی درآمدات 68 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.43 فیصد زیادہ ہیں۔
دستاویز کے مطابق اکتوبر میں 13 ارب 92 کروڑ روپے کی دالیں درآمد کی گئیں، جبکہ جولائی سے اکتوبر تک دالوں کی مجموعی درآمدات 63 ارب 87 کروڑ 90 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں۔ اسی طرح جولائی سے اکتوبر کے دوران 373 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا، جس میں سے صرف اکتوبر میں 101 ارب 56 کروڑ 20 لاکھ روپے کا پام آئل منگوایا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں 6 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ روپے کے مصالحے درآمد کیے گئے، جبکہ چار ماہ کے دوران مصالحوں کی مجموعی درآمدات 21 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ روپے رہیں۔ رپورٹ میں خشک میوہ جات، چائے، دالوں، پام آئل اور مصالحوں کی درآمدات کے یہ اعداد و شمار جولائی سے اکتوبر کے عرصے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
#BusinessNews
#26thNov2026
#PakistanImports
#DryFruits
#TeaImports #PalmOil
#FoodImports
#BusinessIssues
#PakistanEconomy
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNBusiness
#TheViewsNetwork