پاکستان کا چین سے تمام مصنوعات کے لیے زیرو ٹیرف رسائی کا مطالبہ
اسلام آباد: (اکنامک ڈیسک) احسن اقبال نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران چین سے پاکستان کی درآمدات 22.34 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 2.71 ارب ڈالر رہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 576 ارب روپے کے تھاکوٹ تا رائے کوٹ منصوبے کے تحت 102 کلومیٹر طویل تھور نالہ تا رائے کوٹ سیکشن کے مالیاتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کراچی سے روہڑی اور اس سے آگے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن میں چین کی شمولیت، بابوسر ٹنل سمیت سڑکوں کے چار منصوبوں کی مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈیز میں پیش رفت اور گوادر میں باقاعدہ بحری جہاز رانی کی بحالی کے لیے چینی معاونت بھی طلب کی۔ وفاقی وزیر نے گوادر بندرگاہ پر پیٹرولیم کے تزویراتی ذخائر کے قیام کے لیے مشترکہ مطالعے کی تجویز بھی دی۔
توانائی اور صنعتی تعاون کے حوالے سے کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی منصوبوں پر پیش رفت، بعض بجلی گھروں کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کے امکانات اور سیہ دق تانبے کے منصوبے کے لیے چین کی منظوری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو سے تین خصوصی اقتصادی زونز کی مشترکہ ترقی اور سی پیک کے صنعتی ایجنڈے میں پورٹ قاسم ایلومینیم کمپلیکس، تھر میں کھاد کے کارخانے اور دھابیجی میں آئل ریفائنری و ایندھن ذخیرہ کرنے کے کمپلیکس کو شامل کرنے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔
ڈیجیٹل اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کے تحت مصنوعی ذہانت کے دو معاہدوں پر عمل درآمد، راولپنڈی سے کراچی تک 1500 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک رابطے اور آئندہ دس برس میں مشترکہ مالی معاونت سے 10 ہزار پی ایچ ڈی وظائف فراہم کرنے کے پروگرام پر بھی گفتگو کی گئی۔
#BusinessNews
#27thNov2026
#PakistanChinaRelations
#AhsanIqbal
#CPEC
#ChinaTrade
#GwadarPort #EconomicCooperation
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNBusiness
#TheViewsNetwork