جنوبی کوریا پاکستان سے مزید افرادی قوت منگوائے گا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

image

 یادداشت ایک تاریخی ہے جو جنوبی کوریا اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ساجد حسین طوری۔ 

 اسلام آباد:  پاکستان نے جنوبی کوریا کے ساتھ افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری اور پاکستان میں کوریا کے سفیر سہ سنگپی نے ایک پروقار تقریب کیے، یادداشت کا مقصد ایمپلائمنٹ پرمٹ سکیم (EPS) کے تحت کوریا کو پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کو مزید بڑھانا ہے، وزارت روزگار و محنت کوریا اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے درمیان ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے یادداشت کو تجدید کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کوریا کی حکومت اور کوریا کے سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساجد حسین طوری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اب تک دس ہزا ر پاکستانیوں کو روزگار کے لئے کوریا بھیج چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت جنوبی کوریا میں پاکستانی ورکرز کو صرف مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بھیجا جا رہا ہے، دیگر شعبوں میں بھی پاکستان کے پاس کافی افرادی قوت موجود ہے جو ہم کوریا بھیجنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ساجد حسین طوری نے کہا کہ دونوں ممالک دیگر شعبوں زراعت، خدمات، ماہی گیری اور خاص طور پر آئی ٹی میں پاکستانی افرادی قوت کی برآمد پر متفق ہیں۔